‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2018 - 22:23
News ID: 435890
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم نے پوری تاریخ میں شیعہ علماء کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شیعہ علماء اسلامی علوم کو وجود میں لانے والے تھے اور بعض وجہوں سے مظلوم واقع ہوئے ہیں اور ان کی خدمات مکمل طور سے سب کے لئے روشن نہیں ہو پائی ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے علوم اسلامی کی پیدائش میں شیعت کی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہم چاہتے ہیں کہ تمام مذاہب کے لئے روشن کر دیں کہ شیعہ کے آئمہ و علماء کا اسلامی علوم کے فروغ میں کیا کردار رہا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اس طرح کی گفتگو علمی پہلو رکھتا ہے اور سیاسی مطالب کی دخل اندازی نہیں ہے بیان کیا : اسلامی علوم کے فروغ میں شیعون کے کردار پر روشنی ڈالنے کا معنی یہ نہیں ہے کہ ہم کہیں کہ دوسرے تمام اسلامی مذہب کا اس سلسلہ میں کوئی کردار نہیں رہا ہے بلکہ ان کی خدمات و کردار کا بھی خیال رکھا ہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلام کائنات کے آغاز و اختمام کو علم کے حصار میں جانتا ہے بیان کیا : خداوند عالم نے فرشتوں کو حضرت آدم پر سجدہ کرنے کا حکم دیا اس کی علت یہ تھی کہ وہ علمی فضیلت کے مالک تھے اور یہی موضوع ان کے فرشتوں پر افضل ہونے کی دلیل تھی ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : علمی صلاحیت ہونا آدم کے نسل میں منتقل ہو گیا ہے اور ہزاروں سال کے درمیان تدریجی طور سے شکوفا ہوا اور آدم کے اولاد کے لئے فخر بھی اسی میں ہے کہ وہ صاحب علم و دانش ہیں ۔

مرجع تقلید نے تاکید کی : جہان کے اختمامی مراحل میں جب امام زمانہ (عج) کے ظہور کا وقت ہوگا دیکھے نگے کہ حضرت امام زمانہ (عج) کے افتخار میں سے ایک یہ علوم کا شکوفہ ہونا ہے ، کیوں کہ امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا « علوم کے ۲۷ شاخیں ہیں کہ اس کے دو حصے امام زمانہ (عج) کے ظہور سے پہلے روشن ہوئے اور باقی ۲۵ حصہ امام زمانہ (عج) کے ظہور کے بعد روشن ہوگا اور اس وقت اسلامی علوم اپنے تکمیل تک پہوچے گا » ۔  

انہوں نے بیان کیا : یہ ہمارے لئے عظیم فخر کی بات ہے کہ اسلام جاہلیت کے درمیان سے نکلا لیکن اس جہالت کو دور کر دیا اور علم و دانش کو فضیلت عطا کی ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬